لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی، شیریں مزاری کے وکلا بیرسٹر شعیب رزاق اور انیق کھٹانہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ شیریں مزاری کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کودوبارہ گرفتارنہ کیا جائے۔