اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں بین الصوبائی خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں گینگ کا ایک رکن ہلاک جبکہ 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ گینگ پنجاب اور اسلام آباد میں 70 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا اور طویل عرصے سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خوف و ہراس کی علامت بنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: انکاؤنٹر کا خوف، ملزم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ سنبل پولیس، گرفتار ملزمان رحمان علی، عظمت علی اور عادل حسین کی نشاندہی پر ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے جارہی تھی۔ راستے میں گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے اچانک پولیس ریڈنگ ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

ترجمان کے مطابق پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کی زد میں آکر گرفتار ملزمان تینوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں رحمان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی قتل کیس کے 2 ملزمان ہلاک

پولیس نے ملزمان سے تھانہ بھیکی شیخوپورہ، تھانہ سنبل اور تھانہ گولڑہ اسلام آباد سے چھینی گئی 3 موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ساتھی ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا