انکاؤنٹر کا خوف، ملزم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ڈرامائی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ملزم فیاض عرف بھولا نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد انکاؤنٹر کے خدشے کے باعث کمرۂ عدالت میں ہی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو گرفتاری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک

ملزم کے وکیل مظہر اقبال سدھو نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو خطرہ ہے کہ پنجاب میں سی سی ڈی کے ہاتھوں انکاؤنٹر کر دیا جائے گا۔ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں روزانہ اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور لوگوں کو مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع وکیل نے نشاندہی کی کہ ایک شخص کو جیل سے نکال کر اس کا بھی انکاؤنٹر کر دیا گیا تھا”، وکیل نے نشاندہی کی۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ اے این ایف ایک ذمہ دار فورس ہے اور کسی بھی غیرقانونی اقدام کا حصہ نہیں بنتی۔

تاہم جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے پاس سے 10 کلو منشیات اور ایک ڈرون بھی برآمد ہوا ہے۔

سماعت کے دوران ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی پولیس مقابلہ: فیصل آباد پولیس کے 3 اہلکاروں کو سزائے موت کا حکم

عدالت نے نہ صرف درخواست مسترد کی بلکہ ملزم کی گرفتاری کو سپریم کورٹ کے آرڈر کا حصہ بھی بنا دیا۔

یاد رہے کہ ملزم کے خلاف اگست 2023 میں لاہور میں دس کلو منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے گھر چوری، ڈاکو 1980 کا تاریخی طلائی تمغہ بھی لے اڑے

یوکرین میں امدادی مرکز پر روسی بمباری، ہلاکتیں 40 تک پہنچ گئیں

ٹرمپ کو انتخابی دھچکا، ایران، اسرائیل اور یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان

ٹیکساس میں نئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر روکنے کا اعلان، اربوں ڈالر کے منصوبے غیر یقینی کا شکار

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا