بھارت میں مسلمانوں سے بدترین امتیازی سلوک پر مولانا ارشد مدنی کے انکشافات، بی جے پی تلملا اٹھی

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے الزام لگایا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو اعلیٰ تعلیمی و انتظامی مناصب تک پہنچنے سے منظم طور پر روکا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے امریکی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، روس سے تیل کی درآمد بند

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے شہروں نیویارک اور لندن میں مسلمان میئر بن سکتے ہیں، مگر بھارت میں مسلمان وائس چانسلر تک نہیں بن سکتا۔

مولانا ارشد مدنی نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی سطح پر مسلمان اہم ذمہ داریوں پر فائز ہیں، مگر بھارت میں حالات اس کے برعکس ہیں۔

انہوں نے اعظم خان اور الفلاح یونیورسٹی کے بانی جواد صدیقی کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان قیادت کی پوزیشن تک پہنچے، وہ بھی مقدمات اور گرفتاریوں کا شکار ہوئے۔

بی جے پی کا سخت ردعمل

بی جے پی رہنما محسن رضا نے ارشد مدنی کی باتوں کو ’جھوٹ، سیاست اور گمراہ کن بیانیہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مدنی خاندان نے مسلم اقلیت کے نام پر ملنے والی گرانٹس سے فائدہ اٹھایا مگر کمیونٹی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا

کانگریس نے مدنی کے مؤقف کی حمایت کر دی

کانگریس رہنما ادت راج نے مولانا مدنی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چند افراد کے عمل کی سزا پوری مسلم برادری کو نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر کارروائیوں اور کمیونٹی کی اجتماعی سزا پر بھی سوال اٹھایا۔

’آزادی کے بعد سے مسلمانوں کی قیادت کو روکا گیا‘

مولانا مدنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومتیں دہائیوں سے ایسی پالیسیاں بناتی رہی ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے سیاسی و تعلیمی عروج کو دبایا، اور یہی تاثر پیدا کیا کہ مسلمان قیادت کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘