ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ افغان طالبان رجیم سے ہے افغانستان کے عوام سے نہیں ہے اور پاکستان جب بھی وہاں حملہ کرتا ہے اس کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر
منگل کو سینیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کیا جائے گا۔
قابل تصدیق کارروائی تک طالبان رجیم سے کوئی بات نہیں ہوگی
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف قابل تصدیق بات چیت کے بغیر افغان طالبان رجیم سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی کیوں کہ سرحد پار سے دہشتگردی کی معاونت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیے: ستائیسویں آئینی ترمیم کی گونج: ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغانستان کو واضح پیغام
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ اور پولیٹیکل کرائم کا گٹھ جوڑ توڑنے کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پروپیگنڈا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بیرونی ممالک سے سوشل اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف مربوط جنگ کے لیے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج دہشتگردوں کے خلاف متحد ہیں۔
4 نومبر کے بعد سے 206 دہشتگرد مارے گئے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 4 ہزار 910 آپریشن کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4 نومبر کے بعد سے اب تک کل 206 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ شب افغانستان میں کوئی بھی کارروائی نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔
مزید پڑھیں: ستائیسویں آئینی ترمیم کی گونج: ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغانستان کو واضح پیغام
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی سلامتی کی اولین ترجیح ہے۔
خودکش حملہ آور سارے افغان ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں خودکش حملہ کرنے والے سارے ہی افغان ہیں۔
فیض حمید کورٹ مارشل پر تبصرہ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے حوالے سے زیادہ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے اور جیسے ہی اس معاملے پر کوئی فیصلہ یا عملدرآمد ہوا ہم اس سے عوام کو آگاہ کردیں گے۔














