فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور عالمی برادری میں اپنی حقیقی جگہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور معرکہ حق کے دوران دکھائے گئے عزم کو پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافے کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور ہم مل کر دشمنوں کے سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ان شا اللہ۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 27 (NSW–27) کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کے علاقائی اور داخلی سیکیورٹی ماحول اور قومی سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورہ کے دوران شرکا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کے ساتھ گفتگو میں بھی حصہ لیا۔ آرمی چیف نے علاقائی ماحول میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل مقابلہ آرائی، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں: سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور انفارمیشن سینٹرک وار فیئر جیسے پیچیدہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی کے تحفظ میں مکمل پیشہ ورانہ جذبے اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Rawalpindi, 26 November 2025:
Participants of the National Security Workshop–27 visited General Headquarters today, where they received comprehensive briefings on Pakistan’s regional and internal security landscape and prevailing national security environment.@AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/MmQlbTQYOy— Media Talk (@mediatalk922) November 26, 2025
آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان کی سرحدی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اسے کسی بھی صورت قربان نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی طویل المدتی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے لازمی ہے۔

شرکا کو اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف جاری اقدامات، بہتر سرحدی کنٹرول اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک واپسی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: الوداعی ملاقات: جنرل ساحر شمشاد نے تینوں افواج میں ہم آہنگی بڑھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ NSW–27 نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کا فلیگ شپ پروگرام ہے، جس میں پارلیمانی ارکان، سینئر سول و فوجی افسران اور علمی و سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔














