زخمی کوبرا کو 2 گھنٹے کی سرجری اور 80 ٹانکوں سے بچا لیا گیا

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدھیہ پردیش کے وجے نگر صنعتی علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران ایک کوبرا سانپ شدید زخمی ہو گیا، جسے ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے کی محنت سے 80 ٹانکیں لگا کر بچایا۔

یہ بھی پڑھیں:خطروں کے کھلاڑی یوٹیوبر گراہم ڈنگو کوبرا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے

واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب کھدائی کے دوران ایک JCB مشین نے غلطی سے سانپ کو کچل دیا، جس سے اس کا سر اور جسم شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی سانپ گھومنے لگا اور لوگوں نے خوف کے باعث ابتدا میں اس پر مٹی پھینکی۔ بعد میں مقامی سانپ بچانے والے رضاکار راہل اور مکول کو اطلاع دی گئی۔

کوبرا کا زہر 30 منٹ میں کسی کی بھی جان لے سکتا ہے۔

رضاکاروں نے سانپ کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر فوری طور پر ادیان مارگ کے جانوروں کے ہسپتال پہنچایا۔ چیف ویٹرنری سرجن ڈاکٹر مکیش جین اور ان کی ٹیم نے سانپ کی حالت کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ اس کے سر اور پیٹھ کی جلد شدید طور پر پھٹی ہوئی تھی اور کچھ حصے مکمل طور پر اتر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جب کوبرا کھیل کے میدان میں آیا تو پھر کوئی مقابل نہ رہا

ڈاکٹر جین نے بتایا کہ ٹیم نے سانپ کے لیے خصوصی دوا اور ہلکی اینستھیزیا کا انتظام کیا اور پیچیدہ سرجری شروع کی۔ دو گھنٹے کی محنت کے بعد 80 ٹانکے لگا کر سانپ کی جان بچائی گئی۔

اب سانپ کی حالت بہتر ہے اور اسے دوبارہ رضاکاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ وہ 2 دن کی نگہداشت کے بعد جنگل میں آزاد ہو سکے۔ زخمی سانپ ایلی پیڈے(Elapidae)  خاندان سے تعلق رکھتا ہے، جس میں کئی قسم کے کوبرا شامل ہیں۔

یہ واقعہ اس لیے قابلِ ذکر ہے کہ دنیا میں اکثر سانپوں کو خوف اور عدم آگاہی کی وجہ سے مار دیا جاتا ہے، لیکن یہاں زخمی سانپ کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی

امریکی حملے کا خوف، عالمی ایئرلائنز وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

سعودی ولی عہد نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی امریکی پیشکش مسترد کر دی

دماغ کی صلاحیت بلند ترین سطح پر کب پہنچتی ہے، اس کی عمر کے 5 مراحل کونسے؟

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا