دھرمندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دھرمندر کے 24 نومبر کو انتقال کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ کی کیفیت برقرار ہے اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے دی کپل شرما شو کے پس منظر کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دھرمندر سے ان کی آخری ملاقات وہی تھی جب وہ شو پر ان کے ساتھ رقص کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ ۔۔۔ مگر دھرمیندر چھوڑ گئے

ارچنا نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ وہ لمحہ ان کی زندگی کے خوبصورت ترین لمحات میں سے ایک تھا لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ دھرمندر سے آخری ملاقات ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے وہ دھرمندر کے گیت بار بار دیکھ رہی ہیں تاکہ یوں محسوس ہو کہ وہ اب بھی ساتھ موجود ہیں۔

ارچنا کے مطابق دھرمندر کی آنکھوں میں جھلکتی مہربانی، باتوں میں شرافت اور مسکراہٹ میں بچپن جیسی معصومیت انہیں خاص بناتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ دھرمندر کو قریب سے دیکھ سکیں گی، ان کے ساتھ بات کرسکیں گی یا اسٹیج پر پرفارم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

انہوں نے دعا کی کہ دھرمندر کے اہلخانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ ارچنا نے لکھا کہ دنیا ان سے محبت کرنے والوں سے محروم ہوگئی لیکن دھرمندر نے کئی دہائیوں تک لوگوں کے دلوں کو خوشی اور محبت سے بھر دیا۔

دھرمندر کے آخری دیدار کے لیے بالی ووڈ شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری

25 نومبر کو دن بھر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات دھرمندر کے گھر پہنچتی رہیں۔ ہریتھک روشن اور ان کے والد راکیش روشن بھی اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آئے۔

اس سے قبل اجے دیوگن، فرح خان، اہان پانڈے، جیکی بھگنانی اور راکول پریت سنگھ نے بھی گھر پہنچ کر آخری احترام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کرگئے

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی اہلخانہ کو دلاسا دیتے دکھائی دیے۔ دن کے آغاز میں سیف علی خان، کنال کپور اور کرشمہ کپور نے بھی تعزیت کے لیے دورہ کیا، جبکہ چنکی پانڈے اور ان کی بیٹی اننیا پانڈے بھی پہنچیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمندر 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر پر انتقال کر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

جے یو آئی رہنما فرخ خان کھوکھر کی تھانہ منتقلی اور رہائی

حکومت کو تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، گورنر پنجاب

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا