اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شرح نمو کے اچھے دن دور دور تک نظر نہیں آرہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کی شرح اس لیے بڑھ رہی ہے کہ پچھلے 3، 4 سال سے گروتھ نہیں بڑھ رہی، غربت اور مایوسی بھی بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتاع اسماعیل نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک بات اچھی ہے کہ اوسط تنخواہ جو پچھلے سال 24 ہزار تھی اب بڑھ کر 38 ہزار ہوگئی ہے، یعنی 14 ہزار روپے ورکرز کی تنخواہیں بڑھی ہیں، لیکن اگر مہنگائی کے حساب سے دیکھیں تو تنخواہیں مزید کم ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوکری پیشہ افراد کے لیے اپنے روزانہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے اور جن کو نوکری نہیں مل رہی وہ بہت زیادہ قرضے میں ڈوب چکے ہیں، شرح نمو میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سچ بولنے کی سزا مل رہی ہے، مفتاح اسماعیل، میں نے کرپشن کا الزام نہیں لگایا، طارق فضل چوہدری کی وضاحت

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹس کم ہورہی ہیں، مسائل بڑھ رہے ہیں، روپیہ 4 فیصد مہنگا ہوگیا ہے، 6 فیصد شرح نمو کے دور دور تک کوئی آثار نظر نہیں آرہے اگر حکومت نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے تو۔

انہوں نے کہا کہ جو کرنے کے کام ہیں، مثال کے طور پر این ایف سی میں صوبوں کے شیئرز کم کرنا، ٹیکس ریٹ کم کرنا، حکومتی اخراجات کم کرنا، پرائیویٹائزیشن کرنا، حکومت کی نفری کم کرنا، بجلی کی نجکاری کرنا، یہ کرنے کے کام ہیں جو ہم نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کو نئی پارٹی کی لانچنگ پر مبارکباد

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ابھی پھر زرعی ٹیکس مؤخر کردیا، حکومت نے طے کرلیا ہے کہ اگر کوئی 50 ہزار یا ایک لاکھ روپے ماہانہ کما رہا ہے تو اس سے ہم ٹیکس لیں گے تاہم اگر کسی کی ہزار ایکڑ زرعی اراضی ہے تو اس سے ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں آیا ہے کہ ہر سال کرپشن اور بیڈ گورننس سے ہم جی ڈی پی میں ہر سال 5 سے 6 فیصد نقصان کردیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد کردیں، اڈیالہ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدیا

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

جے یو آئی رہنما فرخ خان کھوکھر کی تھانہ منتقلی اور رہائی

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا