اڈیالہ جیل حکام نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ جیل میں مکمل طور پر صحتیاب ہیں اور ان کی طبی حالت پر کوئی تشویش نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کو جیل میں فائیو اسٹار سہولیات میسر ہیں‘، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کا باقاعدگی سے خیال رکھا جاتا ہے اور ان کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات بھی موجود ہیں۔
حکام کے مطابق سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں چلنے والی قیاس آرائیاں حقیقت سے دور ہیں۔

دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی کل شیڈول جیل ٹرائل کی کارروائی منسوخ کر دی گئی ہے۔ کیس کی نئی تاریخ سے متعلق باضابطہ اطلاع جمعرات کو جوڈیشل کمپلیکس میں دی جائے گی۔














