ایلون مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) صارفین کو اپنی ایپ فوری اپڈیٹ کرنے کی ہدایت دی، کیونکہ اپڈیٹ کے بعد Following Timeline میں پوسٹس کیGrok AI کے ذریعے درجہ بندی ہو گی۔ صارفین چاہیں تو پرانے کرونولوجیکل فیڈ پر بھی واپس جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ
ان کے مطابقGrok 4.1 میں درستگی اور جواب دینے کی صلاحیت بہتر کی گئی ہے، اور مسک نے صارفین سے مدد مانگی ہے کہ وہ ایسے مثالیں فراہم کریں جہاں AI نے غیر حقیقی یا حد سے زیادہ مثبت ردعمل دیا ہو، تاکہ بوٹ کو بہتر بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک آئندہ دہائی تک ٹیسلا کے سربراہ ہوں گے، کتنا معاوضہ ملے گا؟
حالیہ دنوں میں Grok نے مسک کی تعریف میں مبالغہ آمیز جوابات دیے، جن میں اسے Lebron James سے زیادہ فِٹ اور Mike Tyson کو شکست دینے والا کہا گیا، جس پر مسک نے فوری اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔














