اسپیکر ایاز صادق نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے کل اراکین 342 نہیں 336 ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے مختلف نکات پر اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات اور بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو ایوان سے باہر کی تھی، اس کا ایوان کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔
اسپیکر نے عمر ایوب کی نشست سے متعلق گفتگو پر کہا کہ یہ معاملہ الیکشن ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اور وہاں ہر کوئی جاتا ہے، ہم بھی جاتے رہے ہیں۔
انہوں نے رکن اسمبلی گوہر علی خان کی بات کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے کل اراکین 342 نہیں بلکہ 336 ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد، سلمان اکرم راجا نے بڑا دعویٰ کردیا
ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے لیڈر خود بار بار کہتے ہیں کہ ہندوستان سے بات کر لیں، افغانستان سے بات کر لیں، ہم مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں لیکن آپ ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہوتے۔














