وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں واضح تشخیص بھی کی گئی ہے اور مختلف پالیسی خلا کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پاکستان کے فلاحی شعبے کا قائد ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان تمام نکات پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
’آئی ایم ایف کے نکات حل طلب ہیں، ان پر پیشرفت ہوگی‘
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جو نکات اٹھائے گئے ہیں وہ حل طلب ہیں اور حکومت ان پر مرحلہ وار پیشرفت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں نشاندہی کیے گئے ایشوز کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے اور معاشی اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔
’آئی ایم ایف مشن آرہا ہے، تمام نکات کا حل کیا جائے گا‘
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن جلد پاکستان پہنچ رہا ہے اور حکومت اس سے قبل ضروری تیاریوں کو مکمل کر رہی ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان کی 100 ارب ڈالر ’بلیو اکانومی‘ کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تمام نکات کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
’معاہدہ ضرور ہوگا‘
وزیر خزانہ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا معاہدہ ضرور طے پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوگا۔ آئی ایم ایف کا بورڈ آرہا ہے اور اس کے فیصلوں سے عوام کو پتا چل جائے گا کہ ہم کس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔














