پاکستان درست سمت میں گامزن، پائیدار ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن ناگزیر، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کراچی میں 2 روزہ ’دی فیوچر سمٹ‘ کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی اس معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے، اور پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پیداواری بنیاد پر مبنی ترقی ہی معیشت کے استحکام کا پائیدار راستہ ہے، جبکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو تمام سرکاری اداروں میں مربوط انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست نہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

ان کے مطابق ٹیکسیشن نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے شفافیت لائی جا رہی ہے اور ایف بی آر میں افراد، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے معیشت میں شفافیت اور اعتماد بڑھے گا، جس کے نتیجے میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کئی ممالک اپنے معاشی نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں اور پاکستان بھی اسی سمت بڑھ رہا ہے۔ میكرو اکنامک استحکام کوئی حتمی مقصد نہیں بلکہ پُراعتماد سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے، اور اب پاکستان ایک ایسی معیشت بن چکا ہے جو بین الاقوامی کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے لیے قابلِ عمل ہے۔
وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ گوگل پاکستان کو ایک تکنیکی اور آئی ٹی مرکز بنانے کے لیے تعاون کر رہا ہے جبکہ ایک نجی سرمایہ کار نے ایل یو ایم ایس میں بلاک چین سینٹر کے قیام کے لیے 13 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی 100 ارب ڈالر ’بلیو اکانومی‘ کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں استحکام کے لیے نجی شعبے کا متحرک کردار اور پیداوار پر مبنی ترقی ناگزیر ہے، جبکہ جیوپولیٹیکل تبدیلیاں موجودہ عالمی غیر یقینی صورتِ حال میں ایک بڑا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت معاشی اصلاحات، شفافیت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے ملک کو پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!