کیا اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک کا استعمال کیا؟

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں وزن کم کرنے کے لیے ’اوزیمپک‘ کے استعمال کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

شگفتہ اعجاز پر الزام تھا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے جبکہ ان کی بیٹیوں کے وزن میں کمی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ تاہم اداکارہ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ نہیں ہیں تو میری روح کو چپ لگ گئی ہے‘، شگفتہ اعجاز کی شوہر کی قبر پر پھول چڑھانے کی ویڈیو شیئر کر دی

شگفتہ اعجاز نے واضح کیا کہ انہوں نے اوزیمپک استعمال نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بے بنیاد دعوے پھیلانے والے تمام چینلز کے خلاف انہیں قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب دوسروں کے بارے میں قیاس آرائیاں اور سوال کرنے سے روکتا ہے لیکن یہ اب فیشن بن گیا ہے، اس لیے ان کے وزن میں کمی کے حوالے سے بغیر تحقیق بات کرنا غیر مناسب ہے۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ وزن نہ کھانے کی وجہ سے کم ہوا ہے اور کھانا چھوڑنے کے پیچھے پورا فیز تھا، میں نے عدت میں کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔ میٹھے کا جو شوق تھا وہ ختم ہو گیا تھا۔ اور وزن ہمیشنہ نہ کھانے اور بیماری کی وجہ سے کم ہوتا ہے۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا صارفین شگفتہ اعجاز کے بیان سے متفق دکھائی نہیں دیتے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اوزیمپک ان کے چہرے سے صاف ظاہر ہے‘۔ ایک اور صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ درست کہہ رہی ہیں، وہ اوزیمپک نہیں بلکہ مونجارو استعمال کر رہی ہیں‘۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا، ’اسلام فیملی ولاگنگ سے بھی روکتا ہے، جو آپ باقاعدگی سے کرتی ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی