پنجاب اسمبلی میں جمعے کو ہونے والے اجلاس کے دوران نومنتخب ارکانِ اسمبلی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی
حلف اٹھانے والوں میں میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی، آزاد علی تبسم، طاہر پرویز، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل تھے۔
حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔
تقریب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ کیا گیا جس کے باعث ایوان میں کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔
مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا
اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر مسلسل ڈیسک بجاتے رہے جبکہ حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔
مزید پڑھیں: 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
تاہم شور شرابے کے باوجود نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف مکمل کیا۔













