گورنر راج کا نفاذ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا نہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر کسی صوبے میں گورنر راج لگایا جاتا ہے تو یہ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا بالکل نہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب

انہوں نے کہاکہ چڑھائی کرنے یا جلوس لے کر آنے سے ایوان فتح نہیں ہوتا، وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کا ایوان چھوڑ کر جانے کا فیصلہ غلط تھا۔

انہوں نے کہاکہ سیاست اور فسطائیت میں ایک ہی فرق ہے، سیاست میں دلیل سے بات کی جاتی ہے، جبکہ فسطائیت میں انسان کو طاقت کا غرور ہوتا ہے۔

وزیر قانون نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ملک رہے گا تو تمام جماعتیں سیاست کرسکیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہو گئی لیکن اس کے باوجود لوگوں نے حدود میں رہ کر احتجاج کیا، سرکاری وسائل سے اسلام آباد پر حملہ آور ہونا غیر آئینی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ خدا کے لیے ملک کا سوچیں، اقتدار سے متعلق قومی فلسفے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کہا ایوان کو مضبوط کریں، محمود اچکزئی ہماری نظر میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات میں اپوزیشن وفد کو کیا یقین دہانی کرائی ہے؟

انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ حکومت کی سائیڈ نہ لیں، ہم پر یہاں لوگ حملہ آور ہوئے لیکن آپ ہمیں نہیں بچا سکے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میرا تو خیال تھا کہ جمہوریت اس چیز کا نام ہے جس میں اختلاف رائے ہوگا لیکن یہاں پر ایسا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ساکھ مقدم، جعلی دستاویزات والوں کو سفر کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

سام سنگ کا پہلا ملٹی فولڈنگ اسمارٹ فون متعارف، قیمت کتنی ہے؟

امریکا اور بحرین کا مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح

طلبا کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد، اسکول میں فون لاک کرانا لازمی

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک