پیوٹن نے چینی شہریوں کو روس میں 30 روز تک ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چینی شہریوں کو روس میں 30 دن تک ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

حکومت کے پورٹل پر شائع ہونے والے اس حکم نامے کے مطابق یہ ویزا فری سہولت ان چینی شہریوں کے لیے ہوگی جو کاروباری مقاصد، سیاحت یا سائنسی، ثقافتی اور کھیلوں کے پروگراموں میں شرکت کے لیے روس آئیں گے۔

مزید پڑھیں: چین جزیرہ تائیوان پر روس کے تعاون سے حملہ ہوگا، امریکی میڈیا

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام 14 ستمبر 2026 تک مؤثر رہے گا۔ تاہم اس میں بعض کیٹیگریز شامل نہیں ہوں گی، جن میں کام یا تعلیم کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ چین نے اعلان کیا تھا کہ روسی شہریوں کے لیے بھی 15 ستمبر 2025 سے 14 ستمبر 2026 تک ویزا فری داخلے کا انتظام کیا جائے گا۔

اس سے قبل رواں ماہ پیوٹن نے ماسکو میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات میں کہا تھا کہ عوامی سطح پر دو طرفہ رابطوں کو تقویت دینے میں بیجنگ کے اس فیصلے سے مدد ملے گی کہ روسی شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے، اور روس میں بھی اسی طرح کے اقدامات بہت جلد نافذ ہوں گے۔

پیوٹن نے کہاکہ اسے وہ معیشت اور انسانی شعبوں میں انتہائی اہم قرار دیتے ہیں اور ان کے مطابق اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مثبت تقویت ملے گی۔

چینی میڈیا کے مطابق اس اعلان کے بعد روس کے لیے ایئر ٹکٹوں کی تلاش میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

چینی ٹریول پلیٹ فارم فلگی نے بتایا کہ روس کے لیے ٹکٹ تلاش کرنے کی شرح ایک دن میں 8 گنا بڑھ گئی۔

پلیٹ فارم کے مطابق ماسکو، مورمانسک، سینٹ پیٹرزبرگ، ولادی ووستوک اور ایرکٹسک وہ شہر ہیں جن میں چینی مسافر سب سے زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین کا امریکا پر قومی ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملوں کا الزام

ایک اور چینی پلیٹ فارم ٹونگ چینگ ٹریول نے بھی بتایا کہ ویزا فری اعلان کی خبر کے فوراً بعد روس سے متعلق تلاش میں دو گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

ایک بدنام زمانہ ڈاکو نے کیسے چوہدری اسلم سمیت دیگر پولیس افسران کو جیل بھیجا؟

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری: ’سہیل آفریدی 9 مئی اور 26 نومبر والی صورتحال سے گریز کرینگے‘

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک