چین کا امریکا پر قومی ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملوں کا الزام

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے امریکا کی قومی سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) پر اپنے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس اہم تنصیب کو نقصان پہنچا تو اس کے نتیجے میں نیٹ ورک کمیونیکیشنز، مالیاتی نظام اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا

چینی وزارتِ ریاستی سلامتی نے وی چیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی این ایس اے نے 2022 میں ایک غیر ملکی موبائل فون برانڈ کی میسجنگ سروسز میں موجود کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرکز کے عملے کے زیر استعمال آلات سے حساس معلومات چوری کیں۔ وزارت نے تاہم اس برانڈ کا نام ظاہر نہیں کیا۔

وزارت نے مزید دعویٰ کیا کہ این ایس اے نے 42 اقسام کے ’خصوصی سائبر حملہ جاتی ٹولز‘ استعمال کرتے ہوئے متعدد اندرونی نیٹ ورک سسٹمز کو نشانہ بنایا اور 2023 سے 2024 کے دوران ایک اہم ٹائمنگ سسٹم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

نیشنل ٹائم سروس سینٹر چین کے معیاری وقت کی تیاری اور تقسیم کا ذمہ دار ہے اور یہ مرکز ٹیلی کمیونیکیشن، مالیات، توانائی، ٹرانسپورٹ اور دفاع سمیت اہم شعبوں کو وقت سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرکز کو ممکنہ خطرات کے تدارک کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارتِ سلامتی نے کہا کہ امریکا خود ایسے اقدامات میں ملوث ہے اور دوسروں پر وہی الزامات عائد کرتا ہے جو وہ خود کرتا ہے، اور بار بار چین کے خلاف سائبر خطرات کا شور مچا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں مغربی حکومتیں چین سے وابستہ ہیکرز پر سرکاری اہلکاروں، صحافیوں اور کارپوریشنز کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔

چین کا تازہ بیان واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پہلے سے موجود تجارتی، ٹیکنالوجی اور تائیوان کے معاملات پر تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی کا ورلڈ کپ 2027 کے لیے نیا 3 مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ کیا ہے؟

فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی مشکلات بڑھ گئیں، ورلڈ کپ نجی سرمایہ کاروں کو دینے کے منصوبے پر بغاوت کا سامنا

’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا سخت ردعمل

اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: ’را‘ کے 2 دہشتگرد گرفتار، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

سندھ اور بلوچستان حکومت پانی کی تقسیم پر متفق، فارمولا کیا ہوگا؟

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘