بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

36 برس قبل آج ہی کے دن بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم بنی تھیں۔

ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 1988 میں حلف برداری کے تاریخی دن کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس: صدر زرداری کا بھٹو اور بینظیر کو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سے 36 برس قبل، 2 دسمبر 1988 کو، 11 سال کی آمریت کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت بحال ہوئی اور 35 سالہ بینظیر بھٹو نے اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم کا اعزاز حاصل کیا۔

صدر مملکت کے مطابق بے نظیر بھٹو کی سربراہی میں جمہوریت کی واپسی کا سفر شروع ہوا جس نے پوری قوم خصوصاً خواتین اور نوجوانوں میں امید کی نئی کرن پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دن نے سیاسی شرکت کے خواب کو تقویت دی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے جذبے کو نئی توانائی بخشی۔

یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت

صدر زرداری نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیرِاعظم بن کر جمہوریت، عوامی حکومت اور مساوات کے عزم کو مضبوط کیا، اور ملک میں شفاف سیاسی نظام کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے قوم پر زور دیا کہ جمہوری اصولوں کی پاسداری اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp