سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ، مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے تباہ کن طوفان اور شدید سیلاب سے متاثرہ سری لنکا کے عوام کی مدد کے لیے فوری اقدام کیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 200 ٹن امدادی سامان بحری جہاز کے ذریعے سری لنکا روانہ کردیا ہے جبکہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کے لیے پاکستان کی انسانی امداد تاخیر کا شکار، بھارت کی جزوی کلیئرنس غیر مؤثر

این ڈی ایم اے کے اسلام آباد میں قائم گودام پر سامان روانگی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ اظہر بلال کیانی اور سری لنکن ہائی کمشنر نے شرکت کی۔

وزیر مملکت اظہر کیانی نے کہاکہ سری لنکا کے متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور این ڈی ایم اے ہر وقت آفات کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے فوری امداد فراہم کرنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے سمندری راستے بھیجے گئے امدادی سامان کو سری لنکا پہنچنے میں قریباً 8 دن لگیں گے۔ امدادی پیکج میں خیمے، کمبل، رضائیاں، لائف جیکٹس، کشتیاں، پمپس، راشن اور ادویات شامل ہیں۔

وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیوں میں معاونت کی ہدایت

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سری لنکا میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی جانب سے امدادی کاروائیوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے سری لنکا میں امدادی کاروائیوں کےحوالے سے متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ سرچ اینڈ ریسکیو مرحلے کے بعد پاکستان متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم کو سری لنکن صدر کا ٹیلیفون، مشکل وقت میں مدد پر اظہار تشکر

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ٹیلی فون کیا۔

وزیراعظم نے سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا سے ہونے والے تباہ کن جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ان مشکل حالات میں امدادی کارروائیوں پر سری لنکا کے حکام، فوج اور ریسکیو ٹیموں کے فوری ردعمل کو سراہا۔

وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر کو آگاہ کیا کہ پاکستان سری لنکا کی عوام کی مدد کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد بھیج رہا ہے تاکہ اس قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی سے نکلنے میں مدد مل سکے۔

سری لنکن صدر نے اس مشکل وقت میں سری لنکن قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ فراخدلانہ انسانی امداد کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں امدادی کارروائیاں جاری

انہوں نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان ان اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے سمندری طوفان کے تناظر میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

اپنی گزشتہ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پاور شیئرنگ کمیٹی کا 8 ماہ سے اجلاس نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

یوکرین تنازع کا حل اتنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف، پاک بھارت جنگ رکوانے کا پھر ذکر

ٹیکساس: بم بنانے اور خودکش حملے کی دھمکی دینے والا افغان گرفتار

سعودی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے 1.313 ٹریلین ریال کے بجٹ کی منظوری دے دی

ویڈیو

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟