پوپ لیو کا یورپ میں پھیلتے اسلاموفوبیا پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پوپ لیو نے منگل کے روز اسلام کے خلاف خوف پھیلانے والے ‘تارکین وطن مخالف’ گروہوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تعاون یورپ اور امریکا کے لیے مثال بننا چاہیے۔

پوپ نے ترکیہ اور لبنان کے 6 روزہ غیر ملکی دورے کے اختتام پر واپسی کی پرواز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مخالف جذبات اکثر اُن لوگوں کی جانب سے ابھارے جاتے ہیں جو تارکینِ وطن کو نسلی یا مذہبی بنیادوں پر روکنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی حملوں اور سیاسی بے یقینی کے درمیان پوپ لیو کا مصروف دورہ لبنان

پوپ نے کہا کہ لبنان میں انہیں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان دوستی اور باہمی مدد کی کئی متاثر کن کہانیاں سننے کو ملیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ‘ہمیں خوف کم کرنے کی ضرورت ہے’۔

لبنان میں بڑے اجتماع سے خطاب

بیروت کے ساحلی علاقے میں 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کی موجودگی میں پوپ لیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کو انتقام اور تشدد کی سوچ سے نکل کر مفاہمت و امن کی نئی راہیں کھولنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سیاسی و سماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ عوام کی امن کی خواہش کو سنیں اور جنگ زدہ خطوں میں دشمنیوں کو ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کی پہلے غیرملکی دورے کے دوران استنبول کی مشہور سلطان احمد مسجد آمد

لبنان اس وقت شدید معاشی بحران اور 2024 کی اسرائیل-حزب اللہ جنگ کے اثرات سے نبرد آزما ہے، جبکہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی حملوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

پوپ نے روانگی سے قبل کہا کہ ہتھیار تباہ کرتے ہیں، مگر مذاکرات اور مکالمہ تعمیر کرتے ہیں۔ آئیں ہم سب امن کو راستہ بنائیں، صرف مقصد نہیں۔

بیروت پورٹ دھماکے کے مقام پر خصوصی دعا

پوپ لیو نے 4 اگست 2020 کے مہلک بیروت پورٹ دھماکے کے مقام کا دورہ بھی کیا، جس میں 220 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کے بعد پوپ نے کہا کہ وہ متاثرین کے دکھ، انصاف کی طلب اور پورے ملک کے درد کو اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید، تارکین وطن سے سلوک کو غیرانسانی قرار دیدیا

دھماکے کے بارے میں آج تک کوئی فرد جواب دہ نہیں ٹھہرایا گیا۔ دھماکے میں بھائی کھو دینے والی وکیل سسیل روکوز نے پوپ کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے پیاروں اور تمام متاثرین کے لیے انصاف چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل

2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید

تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟

پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، بسنت منانے سے متعلق آرڈیننس جاری

افغان طالبان رجیم کے تحت انسانی حقوق کی پامالیاں اور بڑھتی غربت، افغان عوام مشکلات کا شکار

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟