پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت، معیشت، زراعت، توانائی، بندر گاہوں کے استعمال اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ  کے لیے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے درمیان مذاکرات کے بعد جمعرات کو منعقدہ خصوصی تقریب میں  دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا

پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی اور کرغزستان کی ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار  اور کرغزستان کے وزیر خارجہ ژینبیک کولوبایف نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس کے علاوہ وزارت تجارت اور کرغزستان کی وزارت معیشت و تجارت کے درمیان تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کرغزستان کے وزیر معیشت و تجارت بکیٹ سیڈیکوف، کان کنی اور جیو سائنسز میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر وفاقی وزیر توانائی (پیٹرولیم) علی پرویز ملک اور کرغزستان کے وزیر خارجہ ژینبیک کولوبایف نے دستخط کیے۔

توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر وفاقی وزیر  پاور اویس لغاری اور کرغزستان کے وزیر توانائی تالیبیک دستخط کیے۔

بندرگاہوں اور لاجسٹک رابطوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر وزیر مملکت  برائے ریلوے بلال اظہر کیانی اور کرغزستان کے وزیر معیشت و تجارت بکیٹ سیڈیکوف، نے دستخط کیے، جبکہ زرعی شعبے میں تعاون کے لیے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور کرغزستان کی جانب سے وزیر خارجہ ژینبیک کولوبایف نے دستخط کیے۔

سزا یافتہ افراد کے تبادلے کے لیے معاہدے پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور کرغزستان کے پراسیکیوٹر جنرل مکسٹ اسانالیو جبکہ کسٹمز کے درمیان الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلے لیے مفاہمت کی یادداشت پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کرغزستان کے وزیر خارجہ ژینبیک کولوبایف نے دستخط کیے۔

اس کے علاوہ کرغزستان کی وزارت خارجہ کی ڈپلومیٹک اکیڈمی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگیویز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کرغزستان کی ثقافت، اطلاعات و اسپورٹس اور یوتھ پالیسی کے مابین بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

بشکیک اور اسلام آباد کے مابین سسٹر سٹی تعلقات کے قیام کے لیے  معاہدے پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور بشکیک کے میئر نے دستخط  کیے۔

اس کےعلاوہ ثقافت کے شعبے میں بھی معاہدہ ہوا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور کرغزستان کے وزیر ثقافت و اطلاعات نے دستخط کیے۔

آلات جراحی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد ملک اور کرغزستان کے وزیر خارجہ نے دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا

سیاحت کے شعبےمیں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ اور کرغزستان کے وزیر تجارت و معیشت نے دستخط کیے۔

زراعت کے شعبےمیں تعاون کے لیےمفاہمتی یادداشت پر وفاقی وزیر احد چیمہ اور کزغزستان کے وزیر خارجہ نے دستخط کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا

طالبان حکومت کے 5 سال، بین الاقوامی قبولیت ملی نہ عوامی، مزاحمت کے بیچ رجائیت پسند رجیم کی کشتی ڈانواں ڈول

عمران خان رہائی کے بعد فوج سے محاذ آرائی نہیں کریں گے، قریبی ساتھی کا دعویٰ

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

وی ایکسکلوسیو: سندھ کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے صوبے بننے چاہییں، قمر زمان کائرہ

ویڈیو

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک