شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی اور امریکا منتقلی کے 6 سال بعد، شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے رواں ماہ بچوں سمیت مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، جہاں ان کے بچے ستمبر سے برطانوی اسکولوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور 45 سالہ ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل اپنے بچوں 7 سالہ شہزادے آرچی اور 5 سالہ شہزادی للی بٹ کے ساتھ کالیفورنیا سے برطانیہ منتقل ہو رہے ہیں۔
Prince Harry and his wife, Meghan, will return to the U.K. for an extended stay this fall, but they won’t resume their roles as working members of the royal family.
The couple’s children, Prince Archie, 7, and Princess Lilibet, 5, have already enrolled at British schools for… pic.twitter.com/iVamMUetWr
— The Associated Press (@AP) August 20, 2026
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرحومہ ملکہ الزبتھ کے ساتھ مارچ 2020 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت یہ جوڑا کسی شاہی رہائش گاہ میں قیام نہیں کرے گا اور نہ ہی باقاعدہ شاہی خدمات انجام دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں
شاہ چارلس کو اتوار کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا تاہم بکنگھم پیلس اور ہیری کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے معذرت کی ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی 2018 میں ونڈسر کاسل میں ہوئی تھی، تاہم برطانوی میڈیا کے شدید دباؤ اور خاندانی اختلافات کے باعث اس جوڑے نے مارچ 2020 میں شاہی واجبات چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
کالیفورنیا کے مونٹیسیٹو میں 14.7 ملین ڈالر کا گھر خریدنے کے بعد اس جوڑے نے مختلف ٹی وی انٹرویوز، ‘نیٹ فلکس’ کی دستاویزی سیریز اور ہیری کی سوانح عمری ‘اسپیئر’ میں شاہی خاندان اور میڈیا پر شدید تنقید کی تھی۔
بالخصوص 2021 میں اوپرا ونفری کو دیے گئے انٹرویو میں نسلی تعصب کے الزامات نے شاہی خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات کو انتہائی کشیدہ کر دیا تھا۔
تعلقات میں برف پگھلنے کا امکان
حالیہ مہینوں میں شاہ چارلس اور ان کے بیٹے کے درمیان تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ 2024 میں کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کروانے والے شاہ چارلس سے گزشتہ ماہ ہیری، میگھن اور ان کے بچوں نے ملاقات کی تھی، جہاں بادشاہ نے 2022 کے بعد پہلی بار اپنے پوتے پوتی کو دیکھا۔
مزید پڑھیں:کنگ چارلس اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات کی خبریں
برطانوی وزیر لوسی پاول نے بھی اس خبر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ خاندان کے درمیان آشتی اور مصالحت کا یہ عمل مسلسل آگے بڑھے گا۔
تجارتی پروجیکٹس اور میڈیا کی دنیا
امریکا قیام کے دوران جوڑے نے ’اسپاٹیفائی’ اور ‘نیٹ فلکس’ کے ساتھ ملین ڈالرز کے معاہدے کیے، تاہم ان کے نتائج ملا جلا رہے۔
اگرچہ ہیری کی کتاب ‘اسپیئر’ بیسٹ سیلر ثابت ہوئی، لیکن اسپاٹیفائی کا معاہدہ ختم ہو گیا اور میگھن کے شو کے تیسرے سیزن کی تجدید نہیں کی گئی۔
اس کے باوجود شوبز تجزیہ کار ڈومینک پیٹن کے مطابق ہالی ووڈ کی تیزی سے بدلتی دنیا میں یہ جوڑا عوامی توجہ اور اپنی مقبولیت کی جوت جگائے رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔














