کچے کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، آئی جی پنجاب

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جنوبی پنجاب میں کچے کے علاقے مورو میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 45 روز بعد کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کا مکمل کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچی مورو میں ڈاکوؤں کی قبضہ گاہوں پر راجن پور پولیس کی جانب سے 3 نئی پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

راجن پور کے 3علاقوں پتن سرکاری، پکٹ عثمان، پکٹ ٹھٹہ پر نئی پولیس چیک پوسٹ، اضافی نفری، مضبوط مورچے اور آبزرویشن ٹاور قائم کر دیے گئے ہیں۔

آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کچہ میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ کچے کا 75 فیصد حصہ دہشت گردوں ڈاکوؤں سے کلئیر کرا لیا گیا ہے، مزید پیش قدمی جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 7 ڈاکو ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  13 نے سرنڈر کیا،31  کو گرفتار کیا گیا، 9 مغوی بازیاب ہوئے، جب کہ علاقے سے بھاری اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

’ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو مسمار کرکے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔‘

آر پی او ڈیرہ غازی خان کے مطابق کچہ مورو سمیت کچہ کے تمام داخلی خارج راستوں پر سخت چیکنگ اور آبی گزرگاہوں کی نگرانی کی جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے  ہدایات جاری کی ہیں کہ ایڈوانس انفارمیشن کی بنیاد پر پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشن اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ نوگو ایریا سمجھے جانے والے دشوار گزار علاقوں میں پولیس جوان نہایت ہمت و بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا

صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے

صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس

 جنگ شروع کی تو مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا، پیوٹن کی یورپ کو سخت وارننگ

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟