دنیا کا بلند ترین ہوٹل سیئل ٹاور اتفاقاً دبئی کی اسکائی لائن کا تاج کیسے بن گیا؟

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی نے اپنی مشہور فلک بوس اسکائی لائن میں ایک نیا عالمی ریکارڈ شامل کر لیا ہے۔

377 میٹر بلند سیئل دبئی مرینا ہوٹل اب دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور دبئی کے 3 نئے ٹاور پروجیکٹس، دنیا کے بلند ترین تعمیراتی ریکارڈز ٹوٹنے کو تیار

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی ریکارڈ ساز بلندی منصوبے کی ترقی کے دوران تقریباً غیر ارادی طور پر سامنے آئی۔

منصوبہ ساز کمپنی دی فرسٹ گروپ کے سی ای او روب برنز کے مطابق، انہیں خود بھی عمارت کی آخری اونچائی پر حیرت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برنز کا کہنا تھا کہ ہم کچھ شاندار تعمیر کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمارا ارادہ ہرگز دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل بنانے کا نہیں تھا۔

اگرچہ عمارت کا اسکیل بہت بڑا ہے، مگر سیئل ٹاور ایک نہایت محدود رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امیر ترین ملکوں میں دبئی اب چوتھے نمبر پر، اس ملک میں کتنے کروڑ پتی رہتے ہیں؟

یہ ٹاور تقریباً 3,600 مربع میٹر کے پلاٹ پر کھڑا ہے، جو ایک پروفیشنل فٹبال گراؤنڈ سے بھی چھوٹا ہے۔

یوں بھی دبئی جیسے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں یہ سائز معمولی تصور ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے عمارت کو مطلوبہ بلندی تک پہنچانے کے لیے غیر معمولی تعمیراتی حل اپنانے پڑے۔

ٹاور کے معمار یحییٰ جان نے منصوبے کی پیچیدگی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے لیے بہت چیلنجنگ پروجیکٹ تھا۔

’زمین کا ٹکڑا بے قاعدہ شکل کا تھا، اور اس سائز کے ٹاور کے لیے پلاٹ بڑا ہونا چاہیے تھا، مگر میرا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ بہترین کام وہیں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ امتحان ہو۔‘

مزید پڑھیں:جدہ میں تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن دنیا کی بلندترین عمارت

ٹاور میں 1,004 کمرے اور سوئٹس موجود ہیں اور اس کی ڈیزائننگ میں تیز ہواؤں کے دباؤ کو کم کرنا ایک اہم چیلنج تھا کیونکہ اتنی بلند عمارتیں مسلسل جھکڑوں کا سامنا کرتی ہیں۔

اس مقصد کے لیے عمارت میں ایک منفرد کٹ آؤٹ ڈیزائن کیا گیا جو ہوا کو ٹاور کے اندر سے گزرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے دباؤ کم ہوتا ہے۔

برنز کے مطابق، ہزار کمروں کا انتظام بذاتِ خود ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن ہم مہمان نوازی کی مارکیٹ کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں۔

’360 ڈگری نظارے، بہترین کمرے، سہولیات اور دیگر فیچرز اسے منفرد بناتے ہیں۔‘

دبئی مرینا میں واقع یہ ہوٹل عالمی معیار کے ریستورانوں، خریداری مراکز، ساحلوں اور معروف مقامات، جیسے جے بی آر، بلیو واٹرز آئی لینڈ اور عینِ دبئی تک، آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔ مہمان مرینا بورڈ واک، واٹر ٹیکسی، مرینا مال اور میٹرو سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی