بھارت میں فضائی سفر مفلوج، انڈیگو کی ہزاروں پروازوں کی منسوخی سے افراتفری

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں انڈیگو ایئرلائن کا بحران مزید گہرا ہو گیا ہے، جس کے باعث سینکڑوں پروازوں کی منسوخی نے ملک بھر میں فضائی سفر کو شدید متاثر کیا ہے۔

ہفتے کے روز حکومت نے ایئر ٹکٹوں کے کرایوں پر پابندی عائد کر دی، جب کہ بنگلورو اور ممبئی کے ایئرپورٹس کے باہر بڑی تعداد میں مسافر جمع رہے جو اپنی منسوخ شدہ پروازوں کے سبب پریشانی کا شکار تھے۔

انڈیگو کی جانب سے صرف ہفتے کو ہی 385 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ مجموعی طور پر 5 روز سے جاری افراتفری نے ایئر ٹریول کو تقریباً مفلوج کر دیا ہے۔

ایئرلائن نے اس ہفتے ہزاروں پروازیں منسوخ کی ہیں۔ بحران کی بنیادی وجہ پائلٹس کی شدید کمی ہے، جو کمپنی کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث پیدا ہوئی۔

یکم نومبر سے نافذ ہونے والے نئے قواعد کے تحت پائلٹس کی ڈیوٹی اوقات، رات کی پروازوں کی حد اور ہفتہ وار آرام کے اوقات میں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: افغان ایئرلائن کی غلط لینڈنگ، دہلی ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بچ گیا

لیکن انڈیگو ان تبدیلیوں کے مطابق اپنی روٹس اور شیڈول کو بروقت منظم کرنے میں ناکام رہی۔ اس کمی نے چند ہی دنوں میں پورے فضائی نظام کو متاثر کر دیا۔

حکومت نے جمعے کے روز انڈیگو کے لیے خصوصی ریلیف کا اعلان کیا، اس میں نئے قواعد پر وقتی نرمی دینے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ بھی شامل تھا، تاکہ مختلف شہروں میں پھنسے مسافروں کا دباؤ کچھ کم کیا جا سکے۔

تاہم، بحران کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دہلی ایئرپورٹ کے مطابق اگرچہ کچھ پروازیں بحال ہو رہی ہیں، لیکن دیگر بڑے شہروں میں اب بھی بڑی تعداد میں منسوخیاں جاری ہیں۔

اس غیر معمولی صورتِ حال کا ایک بڑا اثر دیگر ایئرلائنز کے کرایوں پر بھی پڑا، انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی کے بعد دیگر کمپنیاں مقبول روٹس پر زائد کرایے وصول کرنے لگیں، جس پر حکومت کو مداخلت کرنا پڑی اور فضائی کرایوں پر حد مقرر کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: دبئی ایئر شو : نااہل بھارتی فضائیہ نے دنیا کے سب سے بڑے فضائی ایونٹ کو بدنما داغ دے دیا

وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق وہ مسلسل ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے کرایوں کی نگرانی کرے گی، تاکہ کسی قسم کی بے قاعدگی نہ ہونے پائے۔

یہ بحران انڈیگو کی 20 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا ثابت ہو رہا ہے۔ تقریباً 60 فیصد سے زائد مارکیٹ شیئر رکھنے والی یہ ایئرلائن کم کرایوں اور وقت کی پابندی کے باعث بھارت میں سب سے مقبول تھی۔

جمعے کے روز کمپنی نے 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ کیں، جبکہ حکومت کی جانب سے وقتی رعایت ملنے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ 10 سے 15 دسمبر کے دوران معمول کے فلائٹ آپریشن بحال کیے جا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی