’کرینہ کپور میری بیوی رہ چکی‘، مفتی قوی کا حیران کن دعویٰ

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متنازع بیانات دینے والے مفتی عبدالقوی نے کرینہ کپور کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کیا ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا اور عوام میں بحث کا نیا موضوع پیدا کر دیا ہے۔

مفتی عبدالقوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ انہوں نے کرینہ کپور سے ماضی میں نکاح کیا تھا اور وہ ان کی بیوی رہ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور بھی پاکستان کی بھابھی رہی ہیں کیونکہ وہ ان کے نکاح میں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کے لیے کون سی دوا کھا رہے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ ان کا کرینہ کپور سے ابتدائی تعلق سن 1996 میں بنا، جب اداکارہ کی عمر تقریباً 21 سے 23 برس کے درمیان تھی، اور یہ تعلق سن 1999 تک قائم رہا۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ہندو خواتین سے نکاح اسلام میں جائز ہے کیونکہ ہندو بھی اہل کتاب ہیں، اور اسی بنیاد پر انہوں نے کرینہ کپور سے نکاح کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سیٹھ شاہد کے نام سے مشہور تھے اور ممکن ہے کہ کرینہ کپور سیٹھ شاہد کے نام سے متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اس وقت وہ اتنی بڑی اداکارہ نہیں بنی تھیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران مفتی عبدالقوی نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے نکاح کے بارے میں بھی بات کی۔ ان کے مطابق جب کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی تو کچھ بھارتی علما نے ان کے نکاح کو ناجائز قرار دیا، لیکن میں نے خود کرینہ کے نکاح کو جائز قرار دیا اور کھل کر سیف علی خان سے ان کی شادی کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے جھیلنا آسان نہیں‘، راکھی ساونت کا مفتی قوی کو پیغام

مفتی عبدالقوی نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر ایشوریا رائے کی جانب سے بھی نکاح کی پیشکش آئے تو وہ آمادہ ہیں، کیونکہ انہیں اداکارہ شروع سے پسند رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی جوانی، خوبصورتی اور دبئی و بھارتی کاروباری و مذہبی شخصیات کے ساتھ روابط کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے تعلقات کا دورانیہ سن 1996 سے 1999 تک رہا اور اس دوران متعدد ملاقاتیں اور مباحثے ہوئے۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگر کرینہ کپور واقعی ان کی بیوی رہ چکی ہیں تو ان کے درمیان طلاق کب اور کس وجہ سے ہوئی۔

یہ بیانات دوبارہ ان کے تنازعات کو سامنے لے آئے ہیں اور سوشل میڈیا پر شدید بحث کا سبب بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں