ایران: بے حجاب خواتین کی شرکت کا الزام، میراتھن ایونٹ کے 2 منتظمین گرفتار

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی حکام نے ایک میراتھن کے 2 منتظمین کو اُس وقت گرفتار کر لیا جب ایونٹ کی تصاویر میں متعدد خواتین بغیر حجاب کے دوڑتی دکھائی دیں۔

ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں کِش فری زون کے ایک سرکاری اہلکار اور مقابلے کا انتظام کرنے والی نجی کمپنی کا ایک کارکن شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خامنہ ای کے اہم مشیر کی بیٹی کی بے حجاب عروسی لباس میں ویڈیو پر تنازع

اسلامی جمہوریہ کی عدلیہ کو حالیہ عرصے میں قدامت پسند حلقوں کی جانب سے اس بات پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ خواتین کے لیے لازمی حجاب کے قانون پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ 2022 کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے بعد ایران میں خواتین تیزی سے حجاب کے قانون کو نظر انداز کر رہی ہیں۔

جمعے کو ہونے والی میراتھن کی آن لائن گردش کرتی تصاویر میں کئی خواتین اسلامی جمہوریہ کے سخت لباس کے قواعد کی خلاف ورزی کرتی نظر آئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس میراتھن میں تقریباً 5 ہزار افراد نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایران: بغیر حجاب کے خریداری کی اجازت دینا بک شاپ کو مہنگا پڑگیا

مقامی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ منتظمین کو پہلے ہی قوانین اور ضابطوں کی پابندی کے حوالے سے خبردار کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود ایونٹ ایسے طریقے سے منعقد کیا گیا جو ‘عوامی شرافت کے منافی’ تھا۔

عدلیہ نے کہا ہے کہ خلاف ورزیوں کے باعث متعلقہ ذمہ داران کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی سروسز ایکسپورٹس میں 19 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبہ نمایاں، تجارتی خسارے میں بھی بڑی کمی

مصنوعی ذہانت نے پہلی بار نئے وائرس ڈیزائن کر دیے، طبی تحقیق میں بڑی پیشرفت لیکن نئے خطرات بھی

ٹی وی کی سیاست سے اصل پارلیمنٹ تک، کنزا ہاشمی کا قومی اسمبلی کا دورہ

پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید، چین کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر فوری پابندی کا مطالبہ

آسٹریلیا کا اسمارٹ چشموں پر تشویش کا اظہار، نئے رازداری قوانین بنانے پر زور

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟