کراچی، سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پولیس اور ایمبولینس پر پتھراؤ، متعدد افراد گرفتار

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے دوران شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی، جب ایف ٹی سی کے قریب ریلی کے شرکا نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، تاہم مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز، کیا کچھ دیکھنے کو ملے گا؟

پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس کی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلی کے شرکا نے ایمبولینس کو بھی نہیں بخشا اور اس پر پتھراؤ کیا۔ مشتعل افراد نے ایمبولینس کے شیشے اور دروازے توڑ دیے، جبکہ ایک پرائیویٹ ایمبولینس کو محض ہارن بجانے پر توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم افراد ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں سے ایمبولینس کو نقصان پہنچاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ایک پائی کراچی کی ترقی پر خرچ کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘