رنگوں کی ماہر کمپنی پنٹون نے سال 2026 کے لیے ہلکے سے سفید رنگ کو اپنا نیا کلر چن لیا ہے جس کا نام ہے ’کلاوؤڈ ڈنسر رکھا ہے۔ تاہم اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت تنقید شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی میں سیاہ فام اور ہسپانوی طلبا کی شرح میں کمی، ایشیائی طلبا کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
امریکی کمپنی پنٹون کا کہنا ہے کہ یہ رنگ آج کے بے چین اور مصروف دور میں سکون اور سادگی کی علامت ہے۔
کمپنی کی ڈائریکٹر لیٹریس آئزمین نے کہا کہ یہ رنگ ذہن کو پرسکون بناتا ہے اور غیر ضروری چیزوں سے توجہ ہٹاتا ہے۔
لوگ کیوں ناراض ہوئے؟
بہت سے ڈیزائنرز اور صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ اس وقت کے سیاسی اور سماجی ماحول میں سفید رنگ کا انتخاب مناسب نہیں۔
ان کے مطابق امریکا سمیت دنیا بھر میں نسل پرستی اور سفید فام برتری جیسی بحثیں زور پر ہیں ایسے میں سفید رنگ کو سال کا رنگ بنانا لوگو کو غلط پیغام دے سکتا ہے۔
کچھ تبصرے یہ تھے۔ ’ڈیزائن ہمیشہ سے سیاسی ہوتا ہے، رنگوں کا انتخاب بھی پیغام دیتا ہے‘۔ ’اس ماحول میں سفید رنگ چننا واقعی سوچنے والی بات ہے‘۔
ایک ڈیزائنر نے کہا کہ اب جب کہ سفید فام برتری سے متعلق بحثیں بڑھ رہی ہیں ایسے میں سفید رنگ کو سال کا رنگ بنانا بے حس فیصلہ ہے۔
پنٹون کا جواب
تنقید بڑھنے پر پنٹون کی نائب صدر لوری پریس مین نے وضاحت کی ہے کہ اس رنگ کا کسی بھی طرح سے جلد کے رنگ یا نسل سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیے: پاک فوج کے شدید جواب کے سامنے افغان طالبان پسپا، بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی ہر سال ایسا رنگ منتخب کرتی ہے جو معاشرتی رجحانات یا عام جذبات کی نمائندگی کرتا ہو نہ کہ سیاسی موقف ہو۔
پنٹون کا کلر آف دی ایئر کیا ہے؟
پنٹون ہر سال دنیا میں جاری سماجی رجحانات، فیشن، ڈیزائن، ٹیکنالوجی، لائف اسٹائل، فلمیں، آرٹ اور عالمی ماحول کا جائزہ لینے کے بعد ایک ایسا رنگ منتخب کرتا ہے جو اس سال کے مجموعی ’موڈ یا جذبات کی نمائندگی کرے۔ یہ رنگ اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ آنے والے سال میں لوگ کن چیزوں سے متاثر ہوں گے کس طرح کی سوچ بڑھ رہی ہے اور ڈیزائن کی دنیا میں کیا ٹرینڈ سامنے آ سکتا ہے۔
یہ رنگ کیسے چنا جاتا ہے؟
پنٹون کے ماہرین سال بھر مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہیں، نمائشیں، فیشن ایونٹس، ٹیکنالوجی میلے اور سماجی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ پھر وہ ان تمام مشاہدات کی بنیاد پر ایک ایسا رنگ منتخب کرتے ہیں جو آنے والے سال کی نفسیاتی، جذباتی اور تخلیقی سمت کو ظاہر کرتا ہو۔
مزید پڑھیں: سفید فام جنوبی افریقی مہاجرین کا پہلا گروپ امریکا پہنچ گیا
یہ کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوتابلکہ ڈیزائن اور مارکیٹنگ انڈسٹری کے لیے ایک ٹرینڈ گائیڈ سمجھا جاتا ہے۔














