افغانستان کی جانب پاکستان کی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران افغان طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پے در پے کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کاروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، اس کے بعد طالبان ریجیم کے کارندے پوسٹ خالی کر کے فرار ہو گئے۔ pic.twitter.com/A2L5CVZH91
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 14, 2025
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کارروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، اس کے بعد طالبان رجیم کے کارندے پوسٹ خالی کرکے فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستان کی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 11 اور 12 اکتوبر کی رات کو افغانستان نے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کی تھی، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائےگی، اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔














