ڈکی بھائی کی طرح ’بگ برادر ‘کی مدد ملی؟ رجب بٹ بول اٹھے

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گزشتہ رات برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد پاکستان پہنچے اور آج عدالت نے ان کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کر دی ہے۔

اس موقع پر رجب بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا میں بزنس کلاس میں واپس آیا ہوں۔  میرا ویزہ کینسل ہوا ہے کیونکہ پاکستان سے درخواست گئی ہے کہ میرے خلاف کیسز ہیں اور میرے برطانیہ کے وکیل نے اس فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

 رجب بٹ سے جب ڈکی بھائی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ انہیں ’بگ برادرز‘ کی مدد ملی ہے تو کیا آپ کو بھی کسی ’بگ برادر‘ کی مدد ملی ہے؟ اس پر رجب بٹ نے کہا کہ اس حوالے سے میرے وکیل بات کریں گے۔

دوسری جانب ندیم نانی والا نے کہا کہ ان کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے اور ان پر دو ایف آئی آرز درج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ڈکی بھائی سے ملاقات کے لیے گیا تھا، ہماری کچھ باتیں ہوئی تھیں اور وقت آنے پر بتاؤں گا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا