صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے میری ملاقاتیں رہی ہیں، یہ ملاقاتیں اس وقت ہوئی تھیں جب ان کی شادی عمران خان سے نہیں ہوئی تھی، انہوں نے مجھے بہت سی آفرز کی تھیں کہ مجھے سے کچھ پوچھ لو۔
یہ بھی پڑھیں:سپہ سالار پر فضول گوئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، عظمیٰ بخاری
وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے اپنی پرانی ملاقاتوں، مبینہ پیغامات اور عمران خان سے متعلق مختلف معاملات پر اہم گفتگو کی۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کی پیشکشوں، پیغامات اور بعد ازاں سامنے آنے والی کرپشن کہانیوں پر بھی کھل کر بات کی جبکہ عمران خان کی سیاسی حکمت عملی اور جیل میں سہولیات سے متعلق بھی متعدد دعوے کیے۔
انہوں نے مجھے کہا تھا کہ تم مجھے بہت اچھی لگتی ہو، تو میں نے کہا کہ میں خود سید زادی ہوں میرا اللہ سے ڈائریکٹ رابط ہے میں نے جو مانگا ہوتا ہے وہ میں اللہ سے دعا کے ذریعے مانگ لیتی ہوں، میرا خیال ہے انہیں یہ اچھا بھی نہیں لگا تھا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ عمران مجھے سے پوچھا کر کرتا ہے، تو میں نے کہا کہ وہ ساری چوالیں آپ سے پوچھ کر مارتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی میرے بھائی کی کلاس فیلو تھیں ان کے ذریعے مجھے پیغام بجھوایا تھا کہ میں تو عظمیٰ کو بہت پیار کرتی ہوں وہ میرے بارے میں باتیں کر رہی ہیں مجھے اچھا نہیں لگا، اس کو سمجھاؤ۔ تو میں نے کہا کہ میں کبھی ان کے بارے میں ایسی کوئی بات نہیں کی، میرے پاس اور بھی باتیں ہیں جو ابھی میں بتا نہیں سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ سے کبھی بھی کوئی خیر کی خبر نہیں آتی، عظمیٰ بخاری کا بیان
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن والی باتوں نے مجھے بہت ہٹ کیا، اتنی دین کی باتیں کرنی والی اتنی بڑی دنیادار ہوگی مجھے نہیں پتا تھا۔











