معروف سینیئر صحافی اور وی نیوز کے ایڈیٹر ان چیف، عمار مسعود نے کہا ہے کہ آج جنرل (ر) فیض حمید کو دی گئی سزا سے یہ ثابت ہوا کہ ادارے کے اندر احتساب کا کڑا نظام موجود ہے۔
آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے تناظر میں طلعت حسین کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کیس 15 ماہ تک چلا اور فیصلہ کسی سیاسی انتقام کے تحت نہیں سنایا گیا۔ کیس کے دوران فیض حمید کو گواہان اور وکلا کی صورت میں مکمل قانونی مدد بھی فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر
عمار مسعود نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ فوج کے سینے پر گہرا زخم ہے؛ جس شخص نے یہ کیا تھا اسے نہیں بخشا گیا۔ آج فیض حمید کی سزا آنے کو آنے والے فیصلوں کی ابتدا کہا جا سکتا ہے۔













