’حلف اٹھاتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے‘، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس ڈوگر پر اعتراض کردیا

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈگری تنازع کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے بینچ پر اٹھائے گئے اعتراض کو مسترد کر دیا۔ ڈویژن بینچ میں جسٹس اعظم خان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ٹرانسفر کے خلاف دیگر ججز نے اپیل دائر کی تھی اور یہ مفادات کے تصادم کا معاملہ ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیاکہ وہ اس بینچ پر اعتماد نہیں رکھتے اور اگر کیس سننا ہے تو کسی اور بینچ کو بھجوا دیا جائے۔

جسٹس جہانگیری نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک کولیگ نے دوسرے کولیگ کو کام سے روکنے کی کوشش کی ہے اور دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے عدالت کو خبردار کیا کہ وارنٹو کی رٹ میں یہ اقدام عدالتی مثال قائم کرنے کے مترادف ہوگا جس کے خطرناک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل پر زور دیا کہ اس معاملے کو دیکھنے دیا جائے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے قرآن پاک پر حلف دیتے ہوئے کہاکہ ان کی ڈگری بالکل اصل ہے اور یونیورسٹی نے اسے جعلی قرار نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ انہیں صرف 3 دن کا نوٹس دیا گیا اور پٹیشن کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی، جبکہ یہ معاملہ 34 سال پرانا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق مقدمہ جاری رکھ سکتی ہے؟

عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار کو تمام متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا اور جسٹس طارق جہانگیری کو ہدایت دی کہ وہ پٹیشن اور تمام دستاویزات فراہم کریں۔ کیس کی مزید سماعت جمعرات کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟