لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹادیا گیا، وجہ کیا بنی؟

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے اچانک دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے زنانہ انتظار گاہ سے معذور بچی کی لاش برآمد

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے معائنے کے دوران لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال اور انتظامی امور تشویشناک حد تک کمزور پائے گئے، جس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پیڈز ایمرجنسی کے سربراہ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جبکہ معاملے کی چھان بین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں اور ایمرجنسی مریضوں کی نگہداشت میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ قبول ہے اور اس حوالے سے کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے روم چارجز 10 ہزار روپے مقرر، اصل ماجرا کیا ہے؟

مراسلے کے مطابق صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں ناقص کارکردگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا اعادہ کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘