پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے زنانہ انتظار گاہ سے معذور بچی کی لاش برآمد

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے سرکاری تدریسی اسپتال لیڈی ریڈنگ (ایل آر ایچ) کے زنانہ انتظار گاہ سے جمعہ کے روز ایک 5 سالہ معذور بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایل آر ایچ کے ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ دوپہر کے وقت گائنی بلاک کی زنانہ انتظار گاہ میں بچی کی لاش ملی۔ موقع پر سیکیورٹی اور اسپتال عملہ پہنچا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچ گئے، باجوڑ دھماکا کے زخمیوں کی عیادت

انہوں نے کہا کہ لاش کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی اور لواحقین بھی سامنے نہیں آئے۔ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ لاش کو نامعلوم افراد چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پشاور پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل یونیورسٹی منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: عید کی چھٹیوں کے دوران پشاور کے اسپتالوں میں غیر معمولی رش، وجہ کیا ہے؟

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچی کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کیا گیا، تاہم یہ معلوم ہونا باقی ہے کہ لاش خواتین کے مصروف انتظار گاہ میں کیسے پہنچائی گئی۔

گائنی وارڈ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے واقعے کے حوالے سے اہم شواہد حاصل ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘