پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر برائے نجکاری محمد علی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری 23 دسمبر کو مکمل ہو جائے گی اور 19 دسمبر تک تمام معاملات طے پا جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف 50 سال سے سیاست میں ہیں انہیں پی آئی اے نجکاری کی بنیادی بات سمجھ نہیں آرہی، فواد چوہدری

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پی آئی اے خریدنے والے سرمایہ کار کو نئے جہاز خریدنے پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پچھلی بار 33 ارب روپے کے واجبات بھی سرمایہ کار نے ادا کرنے تھے، لیکن اب پی آئی اے خریدنے والا ایف بی آر کے 26 ارب 60 کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کرے گا۔

مشیر نجکاری نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کے کامیاب بولی دہندہ پاکستان ایوی ایشن کے 7 ارب روپے بھی ادا نہیں کرے گا اور پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔

محمد علی نے کہاکہ پچھلی بار آئی ایم ایف سے جی ایس ٹی پر رعایت بروقت نہیں مل سکی تھی، تاہم اب برطانیہ اور یورپ کے روٹس بھی کھل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ حتمی کمرشل شرائط آج رات تک طے کر لی جائیں گی اور بولی میں حصہ لینے کے لیے سرمایہ کاروں کو 2 ارب روپے زر ضمانت جمع کروانی ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

’نجکاری کے فوراً بعد پی آئی اے میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا لازمی ہوگی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی