محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن عمل کا جائزہ

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے امیگریشن نظام، مسافروں کی سہولت اور ایف آئی اے اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس دوران وزیرداخلہ نے براہِ راست مسافروں سے گفتگو کی، شکایات سنیں اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، کچھ پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تبادلہ خیال

لاہور ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔ دونوں وزرا امیگریشن کاونٹرز تک گئے اور عملے کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور امیگریشن کے عمل کے بارے میں اُن کی رائے معلوم کی۔ اس دوران محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات ایف آئی اے اہلکار کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔

دورے کے دوران ایک مسافر نے چیکنگ میں تاخیر اور بورڈنگ بند ہونے کی شکایت کی جس پر وزیر داخلہ نے فوراً متعلقہ حکام کو کویت جانے والے مسافر کی بورڈنگ کرانے کا حکم دیا۔

مسافروں نے گفتگو میں بتایا کہ امیگریشن کا عمل چند ہی منٹ میں مکمل ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت اور مسافروں کی سہولت سب سے زیادہ اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائے گا، تاہم پیشہ ور بھکاریوں یا نامکمل دستاویزات رکھنے والوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جو لوگ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں گے اُن کے لیے جگہ جیل ہی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور علی ضیا اور ائیرپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟