اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے اور ڈٹ کر کھڑے بھی ہوں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے آواز بھی اٹھائیں گے اور ہر فورم پر ڈٹ کر کھڑے بھی ہوں گے۔ انہوں نے وسائل کی تقسیم میں ہونے والے مبینہ امتیازی سلوک پر بھی سوالات اٹھائے۔

مزید پڑھیں: حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار، سیاسی قیدی رہا اور نئے الیکشن کرائے جائیں، اپوزیشن اتحاد

اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وفاق پر 4 ہزار 758 ارب روپے واجب الادا ہیں، تاہم صورتحال یہ ہے کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ انہیں اڈیالہ کے باہر ایک پولیس اہلکار روک لیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت شدید مالی دباؤ کا شکار ہے اور 36 ہزار ارب روپے کے قرضے کی ادائیگی ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہاکہ آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی بحالی کے لیے وہ اپوزیشن اتحاد کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک میں نئے شفاف اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے 8 فروری 2024 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرانے پر زور دیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس نے واضح کیا کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

مزید پڑھیں: فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 2 روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جمہوریت کی مضبوط بنیاد شفاف انتخابات پر ہے، اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے ساتھ نئے انتخابات کروانے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب