حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار، سیاسی قیدی رہا اور نئے الیکشن کرائے جائیں، اپوزیشن اتحاد

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک میں نئے شفاف اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے 8 فروری 2024 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرانے پر زور دیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس نے واضح کیا کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 2 روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جمہوریت کی مضبوط بنیاد شفاف انتخابات پر ہے، اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے ساتھ نئے انتخابات کروانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان

اعلامیے میں اپوزیشن اتحاد نے عدلیہ پر حملوں، 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کی سخت مذمت کی اور کہاکہ کانفرنس جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر ججوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ، بہنوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک کی بھی مذمت کی گئی۔

قومی کانفرنس نے مطالبہ کیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے، اور عمران خان و ان کی اہلیہ سے ملاقات پر عائد پابندی فوراً ختم کی جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پیکا جیسے کالے قانون کو ختم کیا جائے، میڈیا پر دباؤ اور مقدمات کے ذریعے آزادی اظہار پر قدغن لگانے کی سخت مذمت کی گئی، اور جھوٹے مقدمات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ غزہ میں پاک فوج کی ممکنہ تعیناتی کے حوالے سے شفافیت اور عوامی اعتماد کو یقینی بنایا جائے، ملک میں بڑھتی مہنگائی کم کی جائے، عوام پر عائد ٹیکسز میں کمی کی جائے، اور لاپتا افراد کی بازیابی کے اقدامات کیے جائیں، جس میں ماہرنگ بلوچ سمیت دیگر کی رہائی بھی شامل ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے امن جرگے کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے، پی ٹی آئی پر عائد پابندی ہٹائی جائے، اور افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔

صوبائی امور کے حوالے سے کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی میں اس کا حصہ دیا جائے، اور معدنی وسائل کے حوالے سے صوبائی عوام کی رائے کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: صوابی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پاور شو، ہم نے چوروں کی حکومت کا راستہ روکنا ہے، محمود اچکزئی

قومی کانفرنس نے اعلان کیا کہ اپوزیشن 8 فروری کو بین الاقوامی سطح پر یوم سیاہ منائے گی اور عوام کو متحرک کرنے کے لیے مرکزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہنمائی میں صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر مشاورتی کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی۔ جبکہ طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟