سپریم کورٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کرلی

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کرلی۔ سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے سوال کیا کہ ملزم سے صرف کتاب کی ریکوری باقی ہے یا اس کی تقسیم کا کوئی ثبوت بھی ہے؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کتاب ’اسامہ بن لادن: صحرا سے سمندر تک‘ کی تقسیم میں ملوث تھا اور اس کے موبائل میں بھی نفرت انگیز مواد موجود تھا۔ ملزم کا تعلق وزیرستان سے ہے اور اسے فروری 2025 میں سی ٹی ڈی لاہور نے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم اورنگزیب کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

ملزم کے وکیل سید اقبال گیلانی نے کہا کہ ملزم ساہیوال میں محنت مزدوری کرتا ہے اور 3 ماہ بعد اپنی ساتھیوں کی مزدوری اکٹھی کرکے گھر جا رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 27 دنوں بعد 5 لاکھ میں سے صرف ایک لاکھ نو ہزار کی ریکوری ڈالی گئی۔

عدالت نے واضح کیا کہ آف دی ریکارڈ حقائق پر کوئی رائے نہیں دی جائے گی اور کہا کہ اگر شواہد ہیں تو ٹرائل میں سزا دلوائی جائے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کیس میں صرف 4 گواہان ہیں اور چارج بھی فریم ہوچکا ہے۔ وکیل ملزم کے مطابق کیس میں زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ٹرائل میں شواہد دیں، ہم ضمانت دے رہے ہیں، اور ملزم کو ضمانت منظور کرلی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی