مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے باہر ڈراما لگاتی ہے، باز نہ آنے پر حل نکالنا ہوگا، رانا ثنااللہ
رانا ثنا اللہ نے نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ روز بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی اور اس سے پہلے 4 مرتبہ مشروط دعوت دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی جمہوریت کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں، نہ کہ تصادم اور انتشار۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تصادم، فتنہ فساد اور افراتفری پر یقین رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کی تحریک الگ قسم کی ہوگی تو انتظام بھی الگ قسم کا ہوگا، رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی کو وارننگ
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے زور دیا کہ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں، اور سیاسی جماعتوں کو مسئلوں کے حل کے لیے مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔














