برطانیہ کی قومی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز (بی اے) نے 20 سال بعد ملازمین کے لیے نیا یونیفارم متعارف کرا دیا، نئے یونیفارم میں حجاب اور نیم آستین والی شرٹ کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔
برٹش ایئرویز نے 20 سال بعد اپنا نیا یونیفارم ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔ برطانوی فضائی کمپنی کے یونیفارم میں 20 سال میں پہلی باریہ بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
برٹش ایئر لائنز کے تیار کردہ نئے یونیفارم میں مردوں کے لیے تھری پیس سوٹ اور خواتین کے لیے مختلف آپشنز اسکرٹ، پتلون اور جدید جمپ سوٹ شامل ہیں۔
مسلمان خواتین عملہ کے لیے نئی وردی میں حجاب اور نیم آستین والی شرٹ کا آپشن بھی رکھا ہے، پہلی بار کسی بھی ایئر لائن کے یونیفارم میں ایک جدید جمپ سوٹ متعارف کروایا گیا ہے۔
برٹش ائیرویز کے مطابق سب سے پہلے انجینئرز اور گراؤنڈ عملہ نئی یونیفارم پہنے گا، اس کے بعد طیارے کا عملہ (کیبن کریو)، پائلٹ اور چیک ان ایجنٹس مرحلہ وار نیا یونیفارم پہنیں گے۔
مزید پڑھیں
انجنیئرز اور گراؤنڈ عملے نے یونیفارم میں آلات رکھنے کے لیے جیبوں کی تعداد بڑھانے اور ٹچ اسکرین کپڑے والے دستانوں کے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر کمپنی کی جانب سے نیا یونیفارم تیار کرایا گیا۔
برٹش ائیرویز کے مطابق نئے یونیفارم میں روایتی رنگوں کو برقرار رکھا گیا ہے، نئے رنگوں میں نیوی بلیو اور سرخ رنگ کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ حجاب کو ثقافتی اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Horsies in jumpsuits?!? 😳 @british_airways new uniform by Ozwald Boateng pic.twitter.com/u4qZzZJimB
— Pam Ann (@pamannairbitch) January 6, 2023
یہ یونیفارم فیشن ڈیزائنر سیوائل رو اور درزی اوزوالڈ بوتینگ نے تیارکیا ہے۔