اقلیتی حقوق کے سرگرم کارکن جے سالک نے کرسمس کے موقعے پر اپنے گھر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس ایونٹ میں مسلمانوں، صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا۔
تقریب میں کیک کاٹا گیا جو غریب بچوں میں تقسیم کیے جانے کے لیے رکھ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر، شہری مریم نواز سے خوش
اس ایونٹ کے مہمان خصوصی سابق ڈی آئی جی پولیس کراچی اور سیبنیئر بیوروکریٹ ڈاکٹر شعیب سڈل تھے اور انہوں نے جے سالک کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی محنت امن کے قیام اور اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے قابلِ ستائش ہے۔
مزید پڑھیے: کرسمس کے موقع پر اضافی تعطیل کا اعلان کردیا گیا
یہ تقریب اقلیتی حقوق کے فروغ اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔













