بھارت میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو انتہا پسندوں کے حملوں کا سامنا

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں کرسمس کے موقع پر مذہبی انتہا پسندی ایک بار پھر سامنے آ گئی، جہاں مختلف ریاستوں میں مسیحی برادری کو ہراسانی، تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔ کرسمس کی تقریبات اور سجاوٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے اقلیتوں کے تحفظ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

کرسمس سے قبل اور دورانِ تہوار بھارت کے مختلف علاقوں میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مسیحی علامات اور عبادت گاہوں پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ کئی مقامات پر کرسمس کی تقریبات کو روکنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی شہر رائے پور میں کرسمس کی تقریب کے لیے کی گئی سجاوٹ کو تہس نہس کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ انتہا پسند عناصر نے ایک شاپنگ مال میں لگائی گئی کرسمس کی سجاوٹ کو بھی نقصان پہنچایا۔

اسی طرح ریاست آسام میں بجرنگ دل سے وابستہ انتہا پسندوں نے کرسمس کی سجاوٹ کو آگ لگا دی، جبکہ اتر پردیش میں گرجا گھر کے باہر نعرے بازی کی گئی۔

مدھیہ پردیش میں انتہا پسند عناصر گرجا گھر میں داخل ہو گئے، جہاں توڑ پھوڑ کی گئی اور اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے۔ ان واقعات کے بعد مسیحی برادری میں شدید خوف اور تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے ان کارروائیوں کی مذمت کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp