’اسد قیصر صاحب پریس کانفرنس کرکے معاملہ ختم کردیں‘، جسٹس ارباب طاہر

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے درج مقدمات کا ریکارڈ جمع کرانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست نمٹا دی، دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ اسد قیصر پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کردیں، جس پر عدالت میں قہقہے بکھر گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کیخلاف درج 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ عدالت عالیہ میں پیش کردیا، جس پر جسٹس ارباب طاہر نے درخواست نمٹادی۔

دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اسد قیصر کا پریس کانفرنس کرنے کا موڈ نہیں بنا؟، پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر عدالت کے کمرے میں قہقہے بکھر گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے عدالتوں سے ضمانتیں ملنے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، جن میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔

یاد رہے گزشتہ رات پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے بھی رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتےہوئے پارٹی کے عہدوں سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ تاہم انکی پارٹی میں شمولیت برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار اور پینی وونگ کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری پر زور

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، شہباز شریف کا محمد بن سلمان کو یقین دہانی

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: گرفتار ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت نے تحقیقات پر سوالیہ نشان لگادیا

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ