قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

7 دہائیوں کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز حال ہی میں 135 ارب روپے میں پرائیویٹ سیکٹر کو فروخت کر دیے جس کے ذریعے حکومت نے طویل عرصے سے ناکام رہنے والے پرائیوٹائزیشن کے منصوبہ مکمل کیا۔

یہ نجکاری کراچی کی عارف حبیب لمیٹڈ کی قیادت میں ایک کنسورشیم جیتا، جس میں اے کے ڈی ہولڈنگز، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں۔ بعد ازاں فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی اس کنسورشیم میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری: آگے کیا ہوگا؟

فوجی فرٹیلائزر کی یہ شمولیت پرائیویٹ سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی اور اعتماد فراہم کرنے کے لیے تھی، تاکہ طویل المدتی سرمایہ کاری اور پی آئی اے کی بحالی ممکن ہو سکے۔ وزیر برائے پرائیوٹائزیشن محمد علی نے کہا کہ کل رقم کا 92.5 فیصد براہِ راست پی آئی اے میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ حکومت 25 فیصد حصہ برقرار رکھے گی۔

فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت قومی مفاد میں ہے اور اس سے سرمایہ کاری میں استحکام اور مارکیٹ میں اعتماد قائم ہوتا ہے۔ یہ فیصلہ پی آئی اے کے خسارے کو کم کرنے اور عالمی معیار کے مطابق ایئرلائن کو دوبارہ فعال بنانے کی غرض سے کیا گیا، نہ کہ کسی سیاسی اثر و رسوخ کے لیے۔

یہ بھی پڑھیے: فوجی فرٹیلائزر کا پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

ماہرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی طویل المدتی ذمہ داریاں اور عالمی مارکیٹ میں مواقع پرائیویٹائزیشن کے بغیر قابو میں نہیں آ سکتی تھیں۔ موجودہ اقدام، جو دو دہائیوں کی ناکام کوششوں کے بعد ممکن ہوا، ملکی اقتصادی مفاد اور عالمی معیار کے تقاضوں کے مطابق ہے۔

حکومت اور ماہرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن پاکستان کے مستقبل کی ایوی ایشن پالیسی میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے ملکی ایئر لائن مارکیٹ کی مسابقت اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ فوجی فرٹیلائزر کی اس نجکاری میں شمولیت سے سرمایہ کاروں کو حوصلہ ملا اور خسارے میں چلنے والے ادارے کی نجکاری ممکن ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

نوجوان سیاسی رہنما کے قتل کیخلاف ڈھاکا میں سیاسی کارکنوں کا احتجاج، اہم شاہراہ بند

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو