وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ’گڈ ٹو سی یو‘ والا دورہ واپس آئے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں جو لوگ مذاکرات کی بات کررہے ہیں وہ بھی پراعتماد نہیں کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کا کیا ردعمل ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: جمہوریت کا فروغ ڈائیلاگ سے ہوتا ہے ڈیڈلاک سے نہیں، ن لیگ کی پی ٹی آئی کے رویے پر تنقید
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بات چیت کے لیے اسپیکر کے پاس آئے، وہاں ایجنڈا سیٹ ہوگا اور پھر بات چیت ہوگی، لیکن مذاکرات صرف پاکستان اور پاکستان کے مسائل پر ہوں گے۔
طلال چوہدری نے کہاکہ یہ اقتدار میں نہیں اس لیے اس نظام کے خلاف ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ’گڈ ٹو سی یو‘ والا دور واپس آئے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ الیکشن ہو چکے ہیں اور حکومت چل رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جب بھی پنجاب میں آتے ہیں تو طوفان بدتمیزی کرتے ہیں، کیا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر لبرٹی چوک میں بندے بھی حکومت لا کر دیتی۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو اربوں روپے ملے، کیا ان سے یہ سوال نہیں ہو سکتا کہ یہ رقم پر کہاں پر لگائی گئی؟
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو بھی اتنے ہی پیسے مل رہے ہیں جتنے کے پی کو ملتے ہیں، بلکہ خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کے لیے اربوں روپے اضافی دیے گئے ہیں۔














